چیف جسٹس کا ان ڈرائیو کے کرائے کیلئے 500 روپے مانگنے کا پیغام وائرل

چیف جسٹس کا ان ڈرائیو کے کرائے کیلئے 500 روپے مانگنے کا پیغام وائرل
کیپشن: چیف جسٹس کا ان ڈرائیو کے کرائے کیلئے 500 روپے مانگنے کا پیغام وائرل

ویب ڈیسک: (علی زیدی) ہیلو میں ملک کا چیف جسٹس بول رہا ہوں، ان ڈرائیو کے کرائے کے 500 فوری بھیج دو۔ بھارت میں سائبر فراڈیوں نے چیف جسٹس انڈیا کو بھی نہیں بخشا اور ان کے نام پر شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چیف جسٹس آف انڈیا ڈاکٹر جسٹس ڈی وائی چندراچوڈ کے نام پر سائبر فراڈ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملزم نے ان کے نام پر 500 روپے مانگے۔ سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ جس پر دہلی پولیس کے سائبر سیل نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایک شخص نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ "ہیلو، میں چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ہوں، ہماری کالجیم کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہے، میں کناٹ پلیس میں پھنس گیا ہوں، کیا آپ مجھے ٹیکسی کے لیے 500 روپے بھیج سکتے ہیں؟" میں سپریم کورٹ پہنچتے ہی پیسے واپس کر دوں گا۔" پیغام کے آخر میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسے کس ڈیوائس سے بھیجا گیا تھا۔ دوسرے پیغام میں لکھا گیا "سینڈ فرام آئی پیڈ" سپریم کورٹ نے اس معاملے میں سائبر فراڈ کی شکایت درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معصوم بچیوں سےنازیبا حرکات کرنے والےکے ساتھ کیاہوا؟اہم خبرآگئی

سائبر فراڈ میں 166 فیصد اضافہ 

دہلی میں سائبر کرائم سے متعلق جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سائبر کرائم سے بچنے کے لیے دہلی پولیس لوگوں کو اس کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے مسلسل مختلف کوششیں کر رہی ہے۔ اس کے باوجود کیسز بڑھ رہے ہیں۔ انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (IFSO) نے اس سال 30 جون تک سائبر کرائم کے 175 کیسز درج کیے ہیں، جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد صرف 125 ریکارڈ کی گئی تھی۔

بھارتی ریاست کیرالہ پہلے نمبر پر

آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی کے بارے میں کیرالہ پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ریاست میں 23,753 لوگوں کو تقریباً 201 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ساتھ ہی گزشتہ دو ماہ میں 6700 لوگوں سے تقریباً 98 کروڑ روپے کی چوری کی گئی۔ سائبر ونگ اس رقم کا صرف 20 فیصد وصول کرنے میں کامیاب رہا، جبکہ 5,107 بینک اکاؤنٹس اور 3,289 موبائل نمبرز کو بلاک کر دیا گیا، جو فراڈ کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر