سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، والد اور سوتیلی ماں مجرم قرار

سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، والد اور سوتیلی ماں مجرم قرار

(ویب ڈیسک ) لندن کی عدالت نے سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے  مقتولہ کے باپ عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو قتل کا مجرم قرار دے دیا۔

عدالت میں دوران سماعت  باپ عرفان شریف نےسارہ کو  آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی،  عرفان شریف نےسارہ کو دھاتی ڈنڈے،کرکٹ بیٹ اور موبائل فون سے مارنے کا اعتراف بھی کیا۔

واضح رہے کہ  10 برس کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سےگزشتہ برس 10 اگست کو ملی تھی۔

اس حوالے سے   برطانوی پولیس  کا کہنا تھا  کہ سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے، سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ایمرجنسی نمبر پر دی تھی۔

جس کے بعد   برطانیہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ ایک ماہ بعد برطانیہ واپس آنے پر تینوں کو جہاز سے ہی حراست میں لےلیا گیا تھا۔

Watch Live Public News