ویب ڈیسک: (علی زیدی) انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک تصویر نے تہلکہ مچا رکھا ہے جس میں ایک دلہن کو شادی کے موقع پر سج دھج کے ساتھ صرف بنارسی بکنی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے۔ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک دلہن نے شادی کی تقریب میں پیلے رنگ کی ساڑھی پہن لی۔
تصویر میں دلہن کے ہاتھ میں ہندو رسومات کے مطابق ایک ورمالا دکھائی گئی جبکہ دلہے نے روایتی شیروانی پہن رکھی ہے۔
کیا واقعی دلہن نے شادی پر بنارسی ساڑھی پہنی؟
دلہن کی جانب سے بکنی پہنی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تاہم جب اس تصویر بابت تحقیقات کی گئیں تو یہ تصویر آرٹی فیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی ہوئی پائی گئی۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حقیقت میں یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے "DesiAdultfusion" نے جاری کی تھی۔ جس کا مقصد دیسی کلچر کے آرٹ ورک کو اے آئی کی مدد سے اجاگر کرنا تھا۔
مذکورہ صارف نے لکھا تھا کہ "دیسی سے جدت کی جانب ہماری کمیونٹی اے آئی کی ہر تخلیق کو خوش آمدید کہتی ہے۔ آپ بھی اپنی تخلیق کو شیئر کریں تاکہ دوسروں میں دیسی چیزوں کو جاننے کا شوق پیداہو"۔
تاہم مذکورہ صارف نے بھی بکنی پہنی دلہن کی تصویر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لوگ ہماری اے آئی تخلیق کا غلط استعمال کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ اس تصویر کا ڈیپ فیک ڈیٹیکشن ٹول TrueMedia.org پر بھی جائزہ لیا گیا۔ جہاں یہ تصدیق ہوئی کہ یہ تصویر اے آئی سے ہی تیار کردہ ہے۔