ویب ڈیسک: شادی شدہ اور غیر شادی شدہ افراد کی زندگی کا موازنہ کیا جائے تو واضح فرق نظر آتا ہے، ہم خیال لائف پارٹنر مل جائے تو زندگی کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے، پریشانیوں کا حل تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ غیرشادی شدہ افراد کو تن تنہا مصائب سے لڑنا پڑتا ہے، شادی شدہ جوڑے کنوارے افراد کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ خوش باش ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے نئی تحقیق میں سامنے آئی، جرنل Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 6338 افراد کو شامل کیا گیا۔
تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ شادی سے لوگوں کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں،اس مقصد کے لیے شادی کے تعلق اور جذباتی صحت کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا۔
ان افراد کو 3 الگ الگ گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
محققین کی جانب سے ان افراد کی جذباتی صحت، زندگی پر اطمینان، خوشی اور امید وغیرہ کا جائزہ لیا گیا،نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی سے جذباتی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
محققین کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد لوگوں میں مثبت جذبات کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور زندگی پر اطمینان بڑھ جاتا ہے، کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں خوشی کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔