جسٹس جمال خان مندوخیل نےجسٹس منصور علی شاہ کےخط کا جواب دیدیا

جسٹس جمال خان مندوخیل نےجسٹس منصور علی شاہ کےخط کا جواب دیدیا
کیپشن: جسٹس جمال خان مندوخیل نےجسٹس منصور علی شاہ کےخط کا جواب دیدیا

ویب ڈیسک: جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس جمال مندوخیل کا جواب میں کہنا تھا کہ آپ کا 12 دسمبر کو لکھا گیا خط مجھے موصول ہوا، آپ کے علم میں ہے کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے چیف جسٹس کو رولز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل کا اختیار دیا چیف جسٹس نے رولز بنانے کیلئے 6 دسمبر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں متفقہ طور پر میری سربراہی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رولز کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔

جسٹس جمال مندو خیل کا اپنے جواب میں مزید کہنا تھا کمیٹی کے دو اجلاس پہلے ہی ہوچکے ہیں، آپ کی جانب سے تجویز کردہ سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل کی جا چکی ہیں، مجوزہ ڈرافٹ میں آپ کے خط سے پہلے ہی آپ سے شئیر کر چکا ہوں۔

Watch Live Public News