ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری طیارے کے ذریعے برطانیہ کے دورے کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کردیے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے دورے کے اخراجات کی مد میں پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے ادا کیے ہیں۔ اس معاملے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بینک میں رقم جمع ہونے کے بعد کلیئرنس اگلے روز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دے دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو شخص ہیلی کاپٹر کے فی کلومیٹر اخراجات سے متعلق بات کرتا ہے، اسے پہلے اپنے دور کی تفصیلات دیکھنی چاہییں۔