ایرانی صدر کاہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری

 ایرانی صدر کاہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری

(ویب ڈیسک )  ایرانی میڈیا کے مطابق آذربائیجان میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی اطلاعات ہیں ۔ ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات ہیں ، ایرانی صدر  ایران اور آزربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔

ریسکیو  ٹٰیمیں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے مقام تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔  ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہےکہ ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے جولفہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے، خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور  صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار  تھے۔

دوسری جانب  ایرانی سپریم  نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس آیت اللہ خامنہ ای کی زیرصدارت جاری ہے۔

واضح رہے کہ  رئیسی ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں سفر کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر رئیسی  آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ ایک ڈیم کا افتتاح کرنے آذربائیجان گئے تھے۔ یہ تیسرا ڈیم ہے جسے دونوں ممالک نے دریائے آراس پر بنایا تھا۔

Watch Live Public News