رونالڈو نے 8 سال بعد اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کر لی

رونالڈو نے 8 سال بعد اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کر لی
کیپشن: رونالڈو نے 8 سال بعد اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کر لی

ویب ڈیسک: نامور فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ جیورجینا روڈریگز نے 8 سال بعد انگیجمنٹ کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جیورجینا روڈریگز نے ہیرے سے مزین انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس زندگی اور آگے آنے والی زندگی میں مجھے آپ قبول ہو۔

واضح رہے کہ رونالڈو اور جیورجینا روڈریگز کئی سالوں سے رشتے میں منسلک ہیں اور 2017 میں دونوں نے ایک ساتھ رہنا شروع کیا تھا۔ دونوں کے 4 بچے بھی ہیں۔

رونالڈو کے مداح منگنی کی خبر سن کر بہت خوش ہیں اور دنیا بھر سے جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News