6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

10:14 PM, 4 Sep, 2024

ویب ڈیسک: 6 ستمبر کا دن پاکستان میں قومی یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے، اس سال عام تعطیل ہوگی یا نہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی  تذکرے ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق 6 ستمبر  پاکستان کی فوجی کامیابیوں، خاص طور پر بھارت کے خلاف سنہ 1965 کی جنگ کے دوران ملک کی دفاعی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

فی الحال وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سال عام تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 6 ستمبر کو پاکستان میں سرکاری طور پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ حکومت کا عوام کیلئے بڑا سرپرائز

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جب 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقعے پر تعطیل دے دی گئی تھی تو وزیر اعظم شہباز شریف 6 ستمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب  فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے زیر گردش نوٹی فکیشن جعلی ہے، جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین ہے،ایسے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 12 ربیع الاول کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعے پر عام تعطیل ہوگی،واضح رہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے یکم ربیع الاول جمعے کو ہے لحاظہ 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں