ویب ڈیسک: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز روزانہ 16سے18گھنٹے کام کرتی ہیں، انھوں نے صوبے میں روٹی کی قیمت کم کی توسارے وزراکہنےلگےکم ہونی چاہئے، مریم نوازایئرایمبولنس لائیں تومخالفین نےکہاہم بھی لائیں گے، ایئرایمبولینس سےپنجاب کےلوگ مستفید ہو رہے ہیں،وہ مریم نوازکوکاپی کرتےہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہوئی توکرایے واپس کروائے، باقی وزرااعلیٰ کو بتایا گیا کرایے میں کمی کردی تو ان کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔
مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر کل فیصلہ سنایا جائے گا
انھوں نے بتایا کہ ’اپناگھر اپنی چھت پروگرام‘ میں عوام نے پنجاب حکومت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے، ایساکوئی پروگرام نہیں ہوگا جو فائلوں کے لئے بنے گا، تمام تفصیلات اور فنڈنگ طےہونے کے بعد پروگرام بنتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کاپہلاپروگرام اپناگھراپنی چھت ہے،پروگرام میں عوام کاتاریخی رسپانس آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے قرضوں کی رقم کم رکھی گئی تھی اب اضافہ کرنےجارہےہیں، اپنی چھت اپناگھرپروگرام میں بلا سود قرضے دیے جارہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن کے اپنے پلاٹ موجود ہے وہ 15 لاکھ قرضہ حاصل کرسکیں گے، جس میں ماہانہ14ہزار قسط ادا کرنا ہوگی جس کی ادائیگی 7 سال میں ہوگی۔
وزیراطلاعات کا مزید بتانا تھا کہ قرضوں کے سروس چارجز پنجاب حکومت ادا کرے گی ، اب تک اس پروگرام میں 2 لاکھ 40 ہزار کالز آچکی ہیں اور اس پروگرام پورٹل پر7 لاکھ 61 ہزار 400 سے زائد لوگو ں نے وزٹ کیا جبکہ 78 ہزار475 لوگ اب تک درخواستیں جمع کراچکے ہیں۔