انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

01:43 PM, 5 Apr, 2023

احمد علی
کراچی : انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو کر 292 روپے کا ہو گیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان آج کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 65 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 752 ہو گیا ہے ۔ گذشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 687 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔
مزیدخبریں