اسلام آباد(پبلک نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا یوم کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیریوں بھائیوں کو حق خودا رادیت کے حصول کی مسلسل جدوجہد پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیرکے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی غرض سے یک طرفہ اقدامات کیے، عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اسکا محاسبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طورپر مقبوضہ کشمیر میں محکوم کشمیریوں کے حق سے انکار انسانی وقار کی نفی ہے۔
مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ہے۔ بھارتی ہٹ دھرمی ، وعدوں کی پاسداری سے انکاراور بین الاقوامی قوانین کی بے توقیری کی وجہ سے مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔بھارتی جعلی مقابلوں سے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں.