یوم کشمیر کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا پیغام

یوم کشمیر کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا پیغام

اسلام آباد(پبلک نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا یوم کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیریوں بھائیوں کو حق خودا رادیت کے حصول کی مسلسل جدوجہد پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیرکے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی غرض سے یک طرفہ اقدامات کیے، عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اسکا محاسبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طورپر مقبوضہ کشمیر میں محکوم کشمیریوں کے حق سے انکار انسانی وقار کی نفی ہے۔

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ہے۔ بھارتی ہٹ دھرمی ، وعدوں کی پاسداری سے انکاراور بین الاقوامی قوانین کی بے توقیری کی وجہ سے مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔بھارتی جعلی مقابلوں سے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں.

بھارت خطے کی سلامتی کیلئے یک طر فہ کارروائیوں اور آر ایس ایس کے ”ہندوتوا“ ایجنڈے کے نفاذ سے باز رہے ۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کا حل ہی جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔ ہم کشمیریوں کے ناقابلِ تردید حق خود ارادیت کے حصول تک ہر طرح کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔