چلی کے جنگلات میں آگ،112 افراد ہلاک، ہزاروں مکانات خاکستر

02:57 PM, 5 Feb, 2024

ویب ڈسک:جنوبی امریکی ملک چلی کے ویلپرائیسو علاقے کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں جمعہ سے اب تک تقریبا 112 افراد  جان سے ہاتھ دھو بیٹھے  ہزاروں مکانات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ 

تفصلات کے مطابق آگ سے متاثر ہونے والے بہت سے لوگ گرمیوں کی چھٹیوں میں ساحلی علاقے میں تفریح کی غرض سے گئے تھے۔ چلی کے صدر گیبریل بورک نے ہنگامی حالت کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ’’تمام ضروری وسائل‘‘ دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو ویانا ڈیل مار، لیماچے، کوئلیپیو اور ولا الیمانا میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ کرفیو سے راستوے خالی ہونگے اور ہنگامی گاڑیوں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ 

آگ پر قابو پانے کے لیے تقریبا 1400 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی خدمات کے لیے فوجی اہلکاروں کو مامور کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزارت صحت نے زخمیوں کی مدد کے لیے طبی طلبہ کو اسپتال میں تعینات کر دیا ہے۔

 وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ آگ سے تین ہزار سے چھ ہزار مکانات جلے ہیں۔ حکومت نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے والپاریسو اور مارگا علاقوں میں آگ اور گرمی پیدا کرنے والی مشینوں کے چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔ علاقائی کمیٹی برائے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ( سی او جی آر آئی ڈی) نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 45 جائے واقع پر مردہ پائے گئے اور چھ دیگر اسپتالوں میں علاج کے دوران فوت ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں