پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا آپ نے سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعےکیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیار رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے! انشاءاللّہ!