تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے: مریم نواز

تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے: مریم نواز

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا آپ نے سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعےکیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟  کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیار رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے! انشاءاللّہ!

ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں،سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کیے، کہاں کہاں خرچے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی! آپ نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلا کہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔