ایبٹ آباد: چیتے کی سڑک پر گھومنے کی ویڈیو وائرل، مقامی افراد میں خوف وہراس

ایبٹ آباد: چیتے کی سڑک پر گھومنے کی ویڈیو وائرل، مقامی افراد میں خوف وہراس
کیپشن: ایبٹ آباد: چیتے کی سڑک پر گھومنے کی ویڈیو وائرل، مقامی افراد میں خوف وہراس

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد گلیات میں چیتے کے سڑک پر گھومنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی چیتے نے آبادی کا رخ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیتا نھتیاگلی کے قریب سمندر کھٹہ گاؤں اور مری روڈ  میں دیکھا گیا ہے۔ جہاں پر چیتے نے دو بکریوں کو بھی مارا ڈالا ہے۔ 

مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف فوری کارروائی کرے تاکہ شہری علاقوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔ مقامی افراد میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے۔ 

دوسری طرف منڈی بہاؤالدین کے جنگل سے تیندوے کی ایک لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیاہے۔

منڈی بہاؤالدین کے جنگل میں ملنے والی تیندوے کی لاش کا پوسٹ مارٹم لاہور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کیا جا رہا ہے۔

منڈی بہاؤالدین کے قدرتی جنگل ڈارفر میں ایک تیندوے کی لاش ملی تھی، جس کو دو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق ایک گولی گلے میں اور ایک پیٹ میں ماری گئی تھی اس حوالے سے ابتدائی تفتیش کی جا رہی ہے کہ تیندوے کو کس نے ہلاک کیا۔

پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات کے ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض نے  میڈیا کو بتایا کہ گولیاں تیندوے کو اس جنگل میں نہیں ماری گئیں بلکہ کہیں اور سے گولیاں مار کر لایا گیا اور اس کی لاش یہاں پھینکی گئی۔‘

 اس پورے علاقے میں اس طرح کا تیندوا نہیں پایا جاتا ان جنگلوں میں ان اس کا آنا یا اس کا ہونا ایک عجیب بات ہے۔ مزید تفصیل پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد آئے گی جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی

Watch Live Public News