جیسن گلیسپی کے پی سی بی کیساتھ اختلافات کھل کرسامنے آگئے، مستعفیٰ ہوگئے

جیسن گلیسپی کے پی سی بی کیساتھ اختلافات کھل کرسامنے آگئے، مستعفیٰ ہوگئے

ویب ڈیسک:پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا معاملہ، پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی کے ساتھ اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جیسن گلیسپی نےساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کو جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل ساوتھ افریقہ روانہ ہوں گے، جیسن گلیسپی نے کل ساوتھ افریقہ میں قومی ٹیم کو جوائن کرنا تھا۔

ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے جیسن گلیسپی بورڈ سے ناراض ہیں،ٹم نیلسن کو جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے۔

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا، ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو پری سیریز کیمپ ساوتھ افریقہ میں ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں، عاقب جاوید اس وقت پاکستان وائٹ بال کے ہیڈ کوچ ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ابھی تک ٹم نیلسن کے متبادل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم موجودہ انتظامیہ نے اس سال کے اوائل میں مقرر کیے گئے غیر ملکی کوچز کی جگہ پاکستان میں مقیم کوچز کو تعینات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Watch Live Public News