بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ پر یادگار ویڈیو شیئر کردی
08:44 AM, 5 Jul, 2022
عامر لیاقت حسین کو اپنے سے مداحوں سے بچھڑے ہوے آج 26 دن گزر چکے ہیں اور آج ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی پہلی اہلیہ ڈاکڑ بشریٰ اقبال نے ان سے جڑی یادیں سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔ وہ یادیں ایک پرانی ویڈیو کلپ کے ذریعے شئیر کی گئی ہیں۔ عامر لیاقت حسین کی اچانک موت سے ان کے فینز انتہائی دکھ میں تھے اور ان کے خاندان والے ان کی افسوسناک موت پر تاحال صدمے سے دوچار ہیں۔ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی بیٹی دعا عامر کی مرحوم والد ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ ایک یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور اس ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کو اپنی بیٹی کا انٹرویو لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے بشریٰ اقبال نے کیپشن میں ' اَن مٹ نقوش' بھی لکھا اور اس ویڈیو کو عامر لیاقت حسین کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں دعائیہ کلمات بھی درج کیے .