بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ پر یادگار ویڈیو شیئر کردی

بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ پر یادگار ویڈیو شیئر کردی
عامر لیاقت حسین کو اپنے سے مداحوں سے بچھڑے ہوے آج 26 دن گزر چکے ہیں اور آج ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی پہلی اہلیہ ڈاکڑ بشریٰ اقبال نے ان سے جڑی یادیں سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔ وہ یادیں ایک پرانی ویڈیو کلپ کے ذریعے شئیر کی گئی ہیں۔ عامر لیاقت حسین کی اچانک موت سے ان کے فینز انتہائی دکھ میں تھے اور ان کے خاندان والے ان کی افسوسناک موت پر تاحال صدمے سے دوچار ہیں۔ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی بیٹی دعا عامر کی مرحوم والد ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ ایک یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور اس ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کو اپنی بیٹی کا انٹرویو لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے بشریٰ اقبال نے کیپشن میں ' اَن مٹ نقوش' بھی لکھا اور اس ویڈیو کو عامر لیاقت حسین کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں دعائیہ کلمات بھی درج کیے .
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔