صحافی عمران ریاض خان کو گرفتار کرلیا گیا

06:28 PM, 5 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ سینئر صحافی عمران ریاض خان کے چھوٹے بھائی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آخر کار عمران ریاض کو گرفتار کر لیا گیا۔ راہ حق پر کھڑے ہونے کی یہ قیمت ہے۔ اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔
مزیدخبریں