علی امین گنڈاپور کوعمران خان سےملاقات کی اجازت مل گئی

01:12 PM, 5 Mar, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل  ہو گئی،وزیراعلیٰ کا سکیورٹی عملہ اور پروٹوکول افسر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کچھ دیر میں اڈیالہ جیل پہنچ جائیں گے۔

مزیدخبریں