سندھ میں مارشل آرٹ کے فروغ کیلئے کام کریں گے،یو اے ای قونصل  جنرل بخیت عتیق الرومیتی

05:23 PM, 5 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے  قونصل  جنرل بخیت عتیق الرومیتی  کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو سراہاتے ہیں ، گورنرسندھ کیساتھ ملکرسندھ میں مارشل آرٹ کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔

مارشل آرٹ کے فروغ کے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ مارشل آرٹ فرینڈشپ کپ 2024 کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے  قونصل  جنرل بخیت عتیق الرومیتی    نے کہا کہ   گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ گورنرسندھ کی پاکستان کےلیے خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  گورنرسندھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو سراہاتے ہیں۔ مارشل آرٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔عرب امارات مارشل آرٹ کو کافی اہمیت دیتے ہیں، مارشل آرٹ جسمانی فٹنس کے لیے بہت عمدہ کھیل ہے۔

بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ  گورنرسندھ کے ساتھ ملکرپورے سندھ میں مارشل آرٹ کے فروغ کےلیے کام کریں گے۔ گورنر سندھ جس شعبے میں فوکس کرتے ہیں وہ کامیاب ہوجاتاہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ  مارشل آرٹ متحدہ عرب امارات کا قومی کھیل ہے۔اس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


تقریب میں ابوظہبی میں ہونے والے مارشل آرٹ انڈر 18 ایشین کپ میڈل جیتے والے کھاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔


تقریب میں قطر، اومان، جاپان، بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرلز بھی شریک ہوئے۔یہ معاہدہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلوں کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

مزیدخبریں