شہری کو زبردستی گھر سے اٹھا کر 36 لاکھ روپے وصولی کا الزام، پولیس اہلکاروں  پر مقدمہ درج

05:36 PM, 5 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  شہری کو زبردستی گھر سے اٹھا کر 36 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں  انچارج انویسٹیگیشن گرین ٹاؤن ،  اے ایس آئی ،کانسٹیبل سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ   مقدمہ اختیارات سے تجاوز کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ۔ مقدمہ کی مدعی حراست میں لیے جانے والے نوجوان کی والدہ ہے ۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  انچارج انویسٹیگیشن گرین ٹاؤن ریحان بٹ نے ساتھی اہلکاروں اور پانچ نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر پر دھاوا بولا ۔ پولیس اہلکار بیٹے کو زبردستی تھانے لیکر گئے ۔  ملزمان نے بیٹے کی رہائی کے بدلے دو کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ۔

  ایف آئی آر  کے مطابق  چھتیس لاکھ چالیس ہزار روپے وصول کرکے بیٹے کو چھوڑا گیا ۔

مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ  ملزمان بیٹے کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔

مزیدخبریں