(ویب ڈیسک ) شہری کو زبردستی گھر سے اٹھا کر 36 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں انچارج انویسٹیگیشن گرین ٹاؤن ، اے ایس آئی ،کانسٹیبل سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اختیارات سے تجاوز کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ۔ مقدمہ کی مدعی حراست میں لیے جانے والے نوجوان کی والدہ ہے ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ انچارج انویسٹیگیشن گرین ٹاؤن ریحان بٹ نے ساتھی اہلکاروں اور پانچ نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر پر دھاوا بولا ۔ پولیس اہلکار بیٹے کو زبردستی تھانے لیکر گئے ۔ ملزمان نے بیٹے کی رہائی کے بدلے دو کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق چھتیس لاکھ چالیس ہزار روپے وصول کرکے بیٹے کو چھوڑا گیا ۔
مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ ملزمان بیٹے کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔