بالآخر وعدہ پورا ہوا۔۔۔ ٹیسلا نے بغیر ڈرائیور ٹیکسی متعارف کرادی

بالآخر وعدہ پورا ہوا۔۔۔ ٹیسلا نے بغیر ڈرائیور ٹیکسی متعارف کرادی

(ویب ڈیسک ) علی رضا: ٹیسلا  کی جانب سے  بغیر ڈرائیور ٹیکسی متعارف کرادی گئی۔ مسافروں کو منزل پر پہنچانے کے لئے روبو ٹیکسی  جلد سڑکوں پر نظر آئے گی۔

 رپورٹ کے مطابق Tesla کی روبوٹیکسی میں دو فرنٹ سیٹیں اور بٹر فلائی ونگ کے دروازے ہوں گے اور سیمی بگ رگ پر فل سیلف ڈرائیونگ اسسٹنس سافٹ ویئر کی تعیناتی پر بات چیت  جاری ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق ایلون مسک آج ایک پریس کانفرنس میں روبو ٹیکسی یا سائبر کیب  لانچ کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔ تقریب میں گاڑی کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی۔

 ایونٹ کے دوران شائقین و صارفین کو ممکنہ سواری ایپ  کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر