نواز شریف کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات، کرکٹ کی بحالی کی بھی خواہش

نواز شریف کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات، کرکٹ کی بحالی کی بھی خواہش

(ویب ڈیسک )   مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کانفرنس کی کوریج کیلئے آئے بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر انہوں نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کی بھی خواہش کی۔

بھارتی   صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی اچھی شروعات ہو سکتی ہیں، پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں تو بہت کچھ  بہتر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان آنا چاہیے، بھارتی ٹیم سے پوچھیں گے تو وہ بھی کہیں گے کہ ہم پاکستان جا کر کھیلنا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ  شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں اگر بھارتی وزیراعظم خود شریک ہوتے تو اچھا تھا۔ دونوں ممالک کا ماضی بہت تلخ رہا ہے، آگے دیکھیے کیا ہوتا ہے۔

Watch Live Public News