ویب ڈیسک:(جوادملک)26 سالہ برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر لیوس سٹیونسن ریکارڈ توڑنے کے جنون میں اسپین کے سب سے اونچے پل سے گر کر ہلاک،سوشل میڈیا صارفین غمزدہ ۔ تعزیتی پیغامات کے ڈھیر لگے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیوس سٹیونسن نے اسپین کے 630 فٹ بلند پل کو حفاظتی سازو سامان کے بغیر ہی عبور کرنے کی کوشش کی تھی ۔اتوار کی صبح منچلے لیوس نے اسپین کے سب سے اونچے کاسٹیلا لا منچا پل پر چڑھے تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ ان کا آخری ایڈونچر ثابت ہوگا۔
ان کے70سالہ دادا کلفورڈ سٹیونسن اور اس کی گرل فرینڈ سوانا پارکر سمیت اس کے سارے اہل خانہ نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ ان کی مہم جوئی کو نہ روک سکے اسکے دادا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ایسا ہی تھا۔ اسے یہ کرنا پسند تھا۔اس نے جو کچھ کیا وہ اپنی خوشی کے لیے کیا۔
حفاظتی انتظام کے بغیر ڈھانچے پر چڑھنے کے کھیل میں شامل دیگر افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے سٹیونسن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
اس کے ایک دوست کاکہنا تھاکہ'آپ کو جاننا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ 'اور تمہیں کھونا میری زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہے۔ جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'آپ ہمیشہ سب سے بہادر، سب سے زیادہ خیال رکھنے والے تھے۔ مجھے ہر عمارت، ہر چھت، اپنے وقت کے ہر لمحے پر فخر ہے۔ 'میرا سب سے اچھا دوست، میرا بھائی۔ آرام کرو، ہم ایک دن پھر ملیں گے۔
' ایک اور دوست نے انسٹا گرام پر لکھا کہ 'میں ہمیشہ ان مواقع کے لیے شکر گزار ہوں جو آپ نے مجھے دیے آپ کی بے خوف ذہنیت ساری زندگی میرے ساتھ رہے گی۔ ’
اسپین میں حکام نے بتایا کہ سٹیونسن کے ساتھ ایک 24 سالہ دوست بھی تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس سانحے پر صدمے میں تھا لیکن اس پر کسی مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے کا امکان نہیں ہے۔