نابینا افراد کا احتجاج ،کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام

نابینا افراد کا احتجاج ،کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام

(ویب ڈیسک ) پریس کلب کے باہر نابینا افراد کے  احتجاج کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع ساؤتھ اور سٹی میں آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہین کمپلیکس تک ٹریفک جام  ہے،  میٹرو پول، شارع فیصل سے نرسری، عبداللہ ہارون روڈ، تین تلوار، پرٹریفک جام ،  فوارہ چوک ،صدر ، ایم اے جناح روڈ، چوہدری خلیق الزمان روڈ گزری  پر ٹریفک جام  ہے، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ضلع سینٹرل میں گرومندر،جہانگیر روڈ،تین ہٹی ،لیاقت آباد،شاہراہ پاکستان پرگاڑیاں پھنس گئیں۔ حبیب بینک سے ناظم آباد لسبیلہ، ناظم آباد، بورڈ آفس، ناگن چورنگی، یو پی  پر بھی ٹریفک جام  ہے۔

ایم اے جناح روڈ پرآتشزدگی سے متاثرہ عمارت کے سامنے سڑک بند ہونے پرٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔  ضلع ایسٹ میں سر شاہ سلیمان روڈ ، راشد منہاس روڈ، شاہراہ فیصل سے ایئرپورٹ، یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ضلع کورنگی میں ہینو چورنگی، سنگر چورنگی، ویٹا چورنگی، گودام چورنگی، کاز وے روڈ، ایکسپریس وے و بلوچ کالونی پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

ضلع ملیر میں منزل پمپ قائدا آباد جانب ملیر ہالٹ،سہراب گوٹھ سے نیو سبزی منڈی کی جانب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ضلع ویسٹ میں ماڑی پور روڈ، اسٹیٹ ایونیو روڈ، جناح برج، ایم ٹی خان روڈ، حبیب بینک و نورس چورنگی پر بھی ٹریفک جام ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس: 

دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعلیٰ سندھ  نے ٹریفک پولیس کے سینئر افسران اور اہلکاروں کو ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے انتظامات کیے جائیں، انہوں نے ہدایت کی کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث ٹریفک جام ہے تو ٹریفک پلان دیا جائے، ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ  جہاں ضرورت ہو ضلعی پولیس اور انتظامیہ ٹریفک پولیس کی مدد کرے، پیک آورز میں ٹریفک پولیس عملہ ہر صورت متحرک رکھنے کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News