ویب ڈیسک: بھارت نے ایلون مسک کے سٹار لنک کے خلاف انکوائری کا عندیہ دیا ہے۔ یہ انکوائری منشیات سمگلنگ کے لیے 'سٹار لنک 'کے مبینہ استعمال کی معلومات کے لیےکی جائے گی۔ اس سلسلے میں 'سٹار لنک' کے حکام سے بھارتی پولیس تحقیقات کرے گی۔
بھارتی پولیس کے مطابق ایلون مسک کے 'سٹار لنک' سے تفصیلات مانگی جائیں گی۔ کیونکہ سمندر کے گہرے پانیوں میں 'سٹار لنک' استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگلروں نے سوا چار ارب ڈالر کی منشیات 'میتھ' پہلی بار بھارت میں سمگل کی ہے۔
خیال رہے منشیات کی اس طرح کی سب سے بڑی ضبطی میں انڈمان اور نکوبار جزیروں کی دور دراز پولیس چوکی نے گزشتہ ہفتے میانمار کی ایک کشتی سے 6,000 کلو گرام سے زیادہ میتھ قسم کی ممنوعہ منشیات برآمد کی جبکہ میانمار کے چھ شہریوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
اس واقعے نے بھارتی حکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کہ یہ پہلا موقع پے کہ ایلون مسک کا 'سٹار لنک' ہندوستانی سمندر کے گہرے پانیوں میں استعمال کیا گیا ہے۔ یہ استعمال مبینہ طور پر منشیات کے سمگلروں نے کیا ہے۔ یہ بات انڈیامان جزائر میں تعینات ایک بھارتی پولیس افسر ہرگوبندرایس دھالیوال نے بتائی ہے۔
سٹار لنک کا دعویٰ ہے کہ اس کی سروسز سمندر کے اندر پانیوں میں بھی فراہم ہوتی ہیں۔ اب 'سٹار لنک 'اس سہولت کو بھارت میں لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ علاقائی پانیوں میں اس کی کوریج حکومتی منظوری پر منحصر ہے۔
دھالیول کے مطابق 'سٹار لنک' کا بھارتی سمندر میں استعمال اجازت کے بگیر براہ راست سیٹلائٹ کے ساتھ جوڑی گئی ہے۔ اس لیے سٹار لنک سے پوچھا جائے گا۔ تاہم
'سٹار لنک ' انتظامیہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے پکڑی گئی منشیات کی قیمت سوا چارارب ڈالر کے قریب ہے۔ تاہم 'سٹار لنک' بھارت میں سروسز دینے کے بہت ہی قریب ہے۔ البتہ بھارت کے بڑے سرمایہ کار امبانی اس پروگرام کی لانچنگ کے حق میں نہیں ہیں۔