(ویب ڈیسک ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں کل کی چھٹی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی سفارش پر محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔
پنجاب بھر میں تمام نجی و سرکاری سکول، کالج اور یونیورسٹیاں جمعہ 18 اکتوبر کو بند رہیں گی۔تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر کیا گیا۔ چھٹی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے تحت پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔