(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے تحت پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔
دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی جمعہ کو ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ کل نماز جمعہ کے بعد ہر ضلع ہر شہر میں احتجاج ہوگا ، بانی پی ٹی آئی،پارٹی لیڈرز اور ورکرز کی رہائی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی ترامیم کیخلاف قوم کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا ، آج آواز نہ اٹھائی تو کل ہماری نسلیں بھی یہی سب بھگتیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنیوالوں کوکہتاہوں ایسےفیصلےنہ کریں جوقوم کےمفاد میں نہ ہوں، ان فیصلوں سے جو بھی نقصانات ہوئے کل ان کا جواب بھی دینا ہوگا، ہم آئین و قانون کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔