(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل کردیا۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اےٹی سی پیش کیاگیاتھا۔
گزشہ سماعت پر پراسیکیوٹرراجانوید نے اعظم سواتی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔