اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ تیار، غیر ملکی خبر ایجنسی

اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ تیار، غیر ملکی خبر ایجنسی

(ویب ڈیسک )غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   اسرائیل کی جانب سے   ایران پر حملے  کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے  سی این این کو بتایا کہ رواں  ماہ کے ایرانی حملے کا جواب دینے کے لیے اسرائیل کا منصوبہ تیار ہے۔

 اسرائیلی  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکا کو یقین دلایا ہے کہ جوابی حملہ تیل یا جوہری تنصیبات کے بجائے فوجی اہداف تک محدود ہوگا۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ، حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ اور دیگر کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے تھے۔جن کو روکنے میں اسرائیل اور امریکا ناکام رہا اور کئی میزائل اسرائیل کے فوجی اڈوں پر گرے۔

جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ایران اس حملے کی بھاری قیمت ادا  کرے گا۔

Watch Live Public News