ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر شاہنواز واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس انکوائری میں ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔ جوڈیشنل کمیٹی تشکیل دی جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ واقعے کی ہائیکورٹ کے حاضر سروس جسٹس سے جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے۔