(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے ایک سے چار گریڈ کی نوکریوں کیلئے کام شروع کردیا ہے۔
سندھ حکومت نے سرکاری محکموں میں گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک نئی بھرتیاں کرنے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سروسز نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ۔
محکمہ سروسز نے ایک دن میں خالی آسامیوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز/ٹریژری آفیسرز کے ساتھ خالی آسامیوں کی مکمل تفصیلات بھیجے۔
محکمہ تعلیم میں گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک 13 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ آبپاشی سندھ میں گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک 5 ہزار 60 آسامیاں خالی ہیں۔
سندھ میں گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک کی بھرتیاں ڈی آر سی کے تحت ہوں گی، ہر اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی قائم ہے ۔
سندھ میں سب سے پہلے گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک بھرتی کا عمل شروع کیا گیا۔ مختلف محکموں کی جانب سے اشتہارات بھی دیئے گئے، جس کے بعد مختلف اضلاع میں امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل شروع کیا گیا تھا جس کے بعد بھرتی کا عمل روک دیا گیا تھا۔