ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی ، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھی قیمتیں ، حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی ، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھی قیمتیں ، حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

(ویب ڈیسک): پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایندھن کی بچت کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایندھن کے استعمال اور نقل و حرکت کو کم کرنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تیل کی کھپت کم کرنے سے متعلق متعدد اہم تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے دفاتر میں ہفتے میں محض چار دن کام کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل چھٹی دے کر شہریوں کی غیر ضروری نقل و حمل کو محدود کرنے کا پلان زیرِ بحث ہے۔

دفتری امور کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کی آمدورفت پر فیول کے اخراجات بچانے کے لیے سرکاری ملازمین کے روٹیشن کی بنیاد پر ڈیوٹی دینے کا فارمولا بھی زیرِ غور لایا گیا ہے۔

حکومتی سطح پر اخراجات اور ایندھن کی کھپت کو کم ترین سطح پر لانے کے لیے تجویز دی گئی ہے کہ 50 فیصد سرکاری گاڑیوں کو وقتی طور پر گراؤنڈ کر دیا جائے تاکہ قومی خزانے پر فیول کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

Watch Live Public News