(ویب ڈیسک ) حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں نئے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جس کا باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر عائد کی گئی پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف وہی کیسز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جنہیں قانون کے مطابق مجاز اتھارٹی (Competent Authority) سے خصوصی استثنیٰ حاصل ہوگا۔
محکمہ داخلہ نے پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نوٹیفکیشن کی کاپیاں صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) اور اعلیٰ پولیس افسران کو ارسال کر دی ہیں۔
