موسم سرما میں کتنی بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

موسم سرما میں کتنی بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: موسم سرما میں کتنی بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

ویب ڈیسک: لاہور سمیت ملک بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہر پڑنے کی توقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک گرگیا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ادھر شہر قائد میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں موسم خنک ہو گیا ، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران دن میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی اور صوبے میں رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف ہوسکتی ہے تاہم جنوری میں معمول سے کم بارشوں ہوں گی۔

Watch Live Public News