پولیس کی کارروائی،تین ماہ کامغوی بچہ بازیاب،ملزمہ گرفتار

پولیس کی کارروائی،تین ماہ کامغوی بچہ بازیاب،ملزمہ گرفتار
کیپشن: پولیس کی کارروائی،تین ماہ کامغوی بچہ بازیاب،ملزمہ گرفتار

ویب ڈیسک: شاہدرہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 3ماہ کا بچہ عمار بازیاب کرکےملزمہ کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ نے دم کروانے کے بہانے بچےکی ماں کو ورغلاء کر فیصل آباد سے بچے کواغواء کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماں کے ہمراہ جانے والی خاتون فیصل آباد سے بچہ لیکر رفو چکر ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ پولیس کی جانب سے تحقیقات نے سارا پلان چوپٹ کر دیا ۔ ملزمہ ثناء کے خلاف فیصل آباد میں اغوا کا نامزد مقدمہ درج تھا۔

خاتون کو گرفتار کر کے ورثا سے رابطہ کیا گیا۔مزید تفتیش و تحقیقات کے لیے ملزمہ کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔

Watch Live Public News