ویب ڈیسک: کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی، گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والے گروپ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چور گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار لیا،ملزمان کو چندرائے گاؤں تہتاں موڑ سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف گھروں میں ویلڈنگ کا کام کرنے جاتے تھے، ملزمان موقع پاکر گھر سے مختلف چیزیں چوری کرکے فرار ہوجائے تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ لیپ ٹاپ،موبائل، پستول اور دیگر مشینری برآمد کر لیں گئی ہیں جبکہ ملزمان ساجد ، ذیشان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔