سعودی عرب نے  انوکھے اور پُرتعیش جزیرے سندالہ کا افتتاح کردیا

سعودی عرب نے  انوکھے اور پُرتعیش جزیرے سندالہ کا افتتاح کردیا

(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے  شہر نیوم کے تحت بحیرہ احمر میں ایک پُرتعیش جزیرے سندالہ کا افتتاح  کردیاگیا ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   سعودی عرب کے عظیم الشان مستقبل آفریں شہر نیوم نے  بحیرۂ احمر کے ایک پرتعیش جزیرے سندالہ کے افتتاح کا اعلان کیا جس میں ریستوراں، ہوٹل اور کشتی رانی کے مقامات شامل ہیں۔

نیوم کی جانب سے  سندالہ کو اپنی "اولین ظاہری نمائش" قرار دیا جو "بحیرۂ احمر کے دروازے کا کام دے گی۔ یہ یورپی، سعودی اور جی سی سی کے کشتی مالکان کیلئے آسان رسائی فراہم کرے گا۔"

اس حوالے سے نیوم کے سی ای او نظمی النصر نے  بیان میں کہا ہے کہ   "سندالہ کے افتتاح کے ساتھ نیوم مملکت میں پرتعیش سیاحت کے ایک نئے دور کے لیے پرعزم ہے۔ مستقبل میں ہمارے مقامات اور پیشرفت کے وسیع پورٹ فولیو میں کیا ہو گا، نیوم کا افتتاحی مقام مہمانوں کو اس کی 'پہلی جھلک' پیش کرتا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ  سندالہ "840,000 مربع میٹر" پر محیط ہے  اور "2028 تک روزانہ 2,400 مہمانوں" کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ  دسمبر 2022 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے اس کا اعلان کیا تھا۔

نیوم کا کہنا ہے کہ   "سندالہ کی تصور سے حقیقت میں تبدیلی" دو سال کی وسیع کوششوں اور کام کا نتیجہ ہے۔

"یہ سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کے سیاحتی عزائم کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور نیوم کی نئے اور دلچسپ مقامات کو تصور کرنے اور بنانے کی جو صلاحیت ہے، یہ اس کی تصدیق کرتا ہے۔"

Watch Live Public News