انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئےاٹارنی جنرل کو 2دن کی مہلت

انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئےاٹارنی جنرل کو 2دن کی مہلت
کیپشن: انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئےاٹارنی جنرل کو 2دن کی مہلت

ویب ڈیسک: انتظار پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہوسکی،دوران سماعت   اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس عامر فاروق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید 2 دن دے دیں، مجھے تھوڑا سا ٹائم لگتا ہے پر ہو جاتا ہے، انشاء اللہ میں جمعہ کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل رہنماء انتظار حسین پنجوتھہ کے مبینہ اغواء کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جہاں علی اعجاز بٹر کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ 

دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور اعوان نے چیف جسٹس عامر فاروق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’انتظار پنجوتھہ کیلئے کوششیں جاری ہیں، مزید 2 دن دے دیں، مجھے تھوڑا وقت لگتا ہے لیکن کام ہو جاتا ہے، انشاء اللہ میں جمعہ کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا۔ اٹارنی جنرل  نے کہا کہ ہم علی بخاری صاحب سے رابطے میں ہیں۔ 

اٹارنی جنرل کی 2 دن کا مزید وقت دینے کی استدعا پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کے لیے 2 نومبر تک کی مہلت دے دی۔

Watch Live Public News