اڈیالہ جیل سمیت 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائد جدید کیمرے نصب کرنےکافیصلہ

اڈیالہ جیل سمیت 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائد جدید کیمرے نصب کرنےکافیصلہ
کیپشن: پنجاب کی 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائد جدید کیمرے نصب کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب میں محفوظ جیل منصوبے کے تحت صوبے کی 43 جیلوں میں 9 ہزار سے زائد جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اڈیالہ جیل میں جدید کیمرے لگانے کے لیے سروے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ جیل میں جدید ٹیکنالوجی کے 8 میگا پکسل کیمرے نصب کیئے جائیں گے،جیل میم ملاقات کرنے والوں پر نظر رکھنے کے لیے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم بھی آپریشنل کیا جائے گا، جدید کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان اور جیل عملے کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔

جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جدید کیمروں کی مدد سے چہروں اور گاڑیوں کی شناخت حاصل کی جا سکے گی، پنجاب کی 43 جیلوں میں 9 ہزار 200 کیمرے نصب کیئے جائیں گے۔

Watch Live Public News