ویب ڈیسک:سٹیج کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نگار چوہدری کی پریشانیوں میں اضافہ ، کہا کہ میرے گھر ریڈ میں رانا اکرم سمیت پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس لوگ آتے ہیں،میرے سارے معاملے کے پیچھے نرگس اور ان کے خاوند ماجدبشیر کا ہاتھ ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابقہ سٹیج اداکاہ نگار چوہدری نے پریس کانفرنس کی، اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل اُن کی ملاقات میڈیم نرگس سے ہوئی تھی، ہم ان کی پارٹیوں میں جاتے تھے، ہماری کافی زیادہ فرینڈ شپ تھی، جب میری شادی ہوئی تو انہوں نے مجھے بولا نگار ہمارے فارم ہاوس پر آو؟ میں نے انکار کیا اور بتایا کہ میری شادی ہوچکی ہے نہیں آسکتی جس پر وہ خاموش ہوگئیں۔
نگار چوہدری نے بتایا کہ نرگس اور اس کے شوہر ماجد بشیر کی پارٹی میں مجھے رانا اکرم ملا تھا، انہوں نے تین بار 5،5 لاکھ روپے کسی پارٹی سےمیرے نام پر منگوائے ہیں، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سارا کھیل اس لئے کھیلا جارہا ہے کہ میرا شوہر جیل میں چلا جائے اور میں ان کے پاس منت سماجت کرنے جاوں،10 تاریخ کو میرے خاوند پر منشیات کا مقدمہ دے دیا گیا پھر مجھے نرگس کے خاوند ماجد بشیرکے 3 سے 4 فون آئے مگر میں نے کال نہیں اٹھائی، ان کے ساتھ محمدعلی بٹ بھی شامل ہے، ماجد بشیر، رانا اکرم اور محمدعلی بٹ یہ تینوں ملے ہوئے ہیں،میرے خاوند کو کرنٹ سے ٹارچر کیا گیا۔
نگار چوہدری نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مجھے تنگ کرنے کے لئے ملے ہوئے ہیں تاکہ میں ان کی بات مانو، ان کی پارٹیوں میں جاوں جو کہیں وہ کروں،4 ماہ تک ان کی باتیں سنیں جب لگا کہ میری شنوائی نہیں ہورہی تب میڈیا کا سہارا لیا اور پریس کانفرنس کی۔
رانا اکرم میرے گھر سے سامان لے کر گیا ہے، میرا مطالبہ ہے وہ واپس کیا جائے اور اُس کے خلاف کارروائی کی جائے، میرے شوہر پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ان کو خارج کیا جائے، رانا اکرم نے مجھے کہا پیسے لے کر خود آو میرے وکیل نے منع کیا تھا کہ خود نہیں جانا، نرگس اور ماجد بشیر کی پارٹیوں میں دیگر ایکٹرس بھی ان کےفارم ہاوس میں جاتی تھی جن کا میں نام نہیں بتا سکتی۔
سابقہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے خاموش نہ ہونے کی صورت میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی دھمکی بھی دی ، رانا اکرم نے فون کرکے ہمیں معاملات طے کرنے کی پیشکش کی ،مجھے سے پہلے 50 پھر 70 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔
میں نے سی سی پی او کو درخواست جمع کروائی ،پولیس کی اندرونی کارروائی میں رانا اکرم کو قصور وار ٹھہرایا گیا،میرا سامان واپس کیا جائے، خاوند کو رہا کیا جائے ، رانا اکرم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،میرے سارے معاملے کے پیچھے نرگس اور ان کے خاوند کا ہاتھ ہے۔