ویب ڈیسک: اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا مقدمہ، عدالت نے ماجد بشیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت سیشن کورٹ لاہور کے جج نے کی۔ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔
موقف اپنایا گیا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ، عدالت نے ماجد بشیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں دو دسمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
یاد رہے کہ اداکارہ نرگس کی مدعیت پر تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔