ملک میں فی تولہ سونے کی قمت میں مزید کمی

ملک میں فی تولہ سونے کی قمت میں مزید کمی

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، آج ملک میں سونے کی فی تولہ  قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Watch Live Public News