(ویب ڈیسک ) پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر محمد خالد خان خٹک کو نیشنل کوارڈینیٹر کا چارج دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خالد خان خٹک اس وقت نیکٹا میں تعینات سینئر ترین افسر ہیں۔ خالد خان خٹک ممبر کاؤنٹر ٹیررزم نیکٹا کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
خالد خان خٹک 29 سال کی پولیس سروس کا تجربہ رکھتے ہیں۔نیشنل کوآڈینیٹر نیکٹا تعینات ہونے سے پہلے متعدد اہم پوسٹوں پر فائز رہے۔ خالد خان خٹک متعدد صوبائی اور وفاقی سطح کی اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔
خالد خان خٹک نیکٹا میں تعیناتی سے قبل اینٹی نارکاٹک فورس، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس چیف بھی رہ چکے ہیں۔