ویب ڈیسک: (علی زیدی) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران متعدد مرتبہ جیت کا اعلان کیا۔ اس سے قبل وہ متعدد مرتبہ اپنی گزشتہ انتخابی مہم میں دھاندلی کا بیانیہ بھی دہراتے رہے ہیں۔ تاہم اب انتخابی مہم کے آخری روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ کرپٹ اسٹیبلشمنٹ کو ہرانے کا آخری موقع ہے۔ باہر نکلو اور ووٹ دو۔"
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے ایریزونا میں فوکس نیوز کے سابق میزبان ٹکر کارلسن کو انٹرویودیا اور نیواڈا میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔
مجھے کوئی غرض نہیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے یا کیا ہو گا، میری پہلی ترجیح امریکا اور امریکی معیشت ہے۔ ہم اپنی خارجہ پالیسی کو بھی اسی نظر سے دیکھیں گے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے اس دیوار پر کام مکمل کرلیں گے جس پر ان کے 2017 سے2020 کے دور صدارت میں کام شروع ہوا تھا۔
ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں بغیر دستاویز کے رہنے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیں گے۔
انہوں نے ہیرس پر الزام لگایا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کے بہاؤ کو روکنے کے معاملے پر کمزور ثابت ہوئی ہیں۔