(ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں موٹر سائیکل سے ایک لیٹر پیٹرول چوری ہونے پر شہری تھانے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ایک لیٹر پیٹرول چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
شہری کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم شخص نے موٹر سائیکل سے پیٹرول چوری کیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔